بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ساتھ سفر کرنے کا تجربہ انتہائی خطرناک ثابت ہوا۔اداکارہ نے گزشتہ روز پر لندن میں آن لائن ٹیکسی سروس میں سفر کرنے کے خطرناک تجربے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔سونم نے اپنے ٹوئٹ میں صارفین کو خبردار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ لندن میں اس ٹیکسی میں سفر کرنا انتہائی خوف ناک تجربہ تھا‘۔اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ سب لوگ بھی احتیاط برتیں اور اس کا سب سے محفوظ راستہ یہی ہے کہ آپ مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں‘۔سونم کے ٹوئٹ کے بعد ان کے مداحوں نے اس واقعے کے حوالے سے دریافت کیا جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’ ڈرائیور کی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ چیخ و پکار مچا رہا تھا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا‘۔دوسری جانب اداکارہ کے ٹوئٹ پر آن لائن ٹیکسی نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اس واقعے پر بہت معذرت خواہ ہیں، آپ ہمیں اپنا موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس بھیجیں تا کہ ہم اس معاملے کو دیکھ سکیں‘۔جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’میں نے آپ کی ایپ پر شکایت کرنے کی کوشش کی تھی مگر میں ناکام رہی، آپ کو اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، اب جو ہونا تھا وہ تو ہوچکا ہے اب کچھ نہیں کیا جا سکتا‘۔یاد رہے کہ اس واقعے سے چند روز قبل ہی اداکارہ نے ’برٹش ائیرلائن میں سفر کیا تھا اور اس دوران ان کا سامان کھو گیا تھا‘۔اس حوالے سے اداکارہ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’اس مہینے میں تیسری مرتبہ برٹش ائیرلائن میں سفر کر رہی ہوں اور دوسری مرتبہ انہوں نے میرا بیگ گما دیا ہے، اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے اور اب میں کبھی بھی اس پرواز میں سفر نہیں کروں گی‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments