واشنگٹن: پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں 34 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے بدلے ایران کے 8 جنوری کے حملے میں 34 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں۔ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 17 فوجی اب بھی زیر علاج ہیں۔اسی حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والے 8 فوجیوں کو مزید علاج کے لیے امریکا بھیج دیا گیا ہے جب کہ دیگر 9 زخمی جرمنی میں زیر علاج ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 16 فوجیوں کو عراق اور ایک کو کویت میں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ یہ فوجی اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آچکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حملے کے دنوں میں امریکی وزیر دفاع کو فوری طور پر زخمیوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments