عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے متعدد نئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا تعلق چین سے واضح نہیں ہوتا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم نے ایران میں کورونا وائرس سے مزید دو ہلاکتوں کی تصدیق کی جس پر ایرانی ہیتلھ حکام کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ کورونا وائرس پہلے سے ایران کے تمام شہروں میں موجود ہو۔اٹلی سے بھی کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جن کا تعلق شمالی شہر پادوا سے تھا، پہلی ہلاکت کے خوف سے اٹلی کے حکام نے قریبی اسکولوں اور پبلک مقامات کو بند کر دیا ہے۔ادھر لبنان اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔کووڈ-19 کے نئے کیسز پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کو روکنے کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں گر دیگر ممالک سے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کا تعلق چین سے واضح نہیں ہوتا۔چین کے باہر 30 ممالک میں اب تک 1152 افراد میں کورونا وائرس ی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر اس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔چین میں کورونا وائرس سے مزید 109 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے۔ نئے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد چین میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments