چمن:کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت پاک افغان بارڈرآج بند کردیا گیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر باب دوستی 9 مارچ تک بند رہے گا اور اس دوران کسی کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں تمام ٹریڈرز، گڈز ٹرانسپورٹرز کو مال بردار گاڑیاں، کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرپراب تک کورونا کاکوئی مریض نہیں سامنے نہیں آیا لیکن اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر موجود رہیں گی۔اس کے علاوہ پاک افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں اور ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار میں آئسولیشن وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔پاک افغان سرحد باب دوستی پر میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم ریڈ کریسنٹ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے لوگوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments