تہران: ایران نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے 54 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کچھ مزید اقدامات کیے ہیں جن کے تحت گنجائش سے زائد قیدیوں سے بھری جیلوں سے ایسے 54 ہزار قیدیوں کو ضمانت پر عارضی رہائی دی گئی ہے جن کے ٹیسٹ میں وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ایرانی حکومت کی پالیسی کے مطابق 5 سال سے زائد سزا پانے والے قیدیوں کو رہائی نہیں دی جائے گی۔برطانوی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایرانی وزارت صحت نے ملک میں وائرس کے کیسز میں 50 فیصد تک اضافے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد ایران میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2336 بتائی گئی تھی جب کہ ایران میں وائرس سے اب تک 77 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایرانی پارلیمنٹ کے 290 ممبران میں سے 23 مممبران کے وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 93 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 3 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔چین میں وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جہاں تعداد تقریباً 3 ہزار ہے جب کہ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ 79 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments