چین میں کورونا وائرس سے مزید 32 ہلاکتیں، امریکا میں بھی اموات 11 ہو گئیں

چین میں کورونا ائرس سے مزید 32 افراد کی ہلاکت سامنے آئی ہے جب کہ امریکا میں بھی اموات کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس کے 160 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ جنوبی کوریا چین کے بعد دوسرا بڑا متاثر ملک ہے جہاں کورونا کے مزید 149 کیسز سامنے آئے ہیں۔مزید 32 افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 13 ہو گئی ہے جب کہ اٹلی میں ہلاکتیں 107 اور ایران میں 92 ہو گئی ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔اسی طرح برطانیہ میں مریضوں کی تعداد 87 ہو گئی جس کے بعد برطانیہ میں کئی عالمی کمپنیوں کے دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ لندن میں ہونے والا سالانہ کتاب میلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔عراق میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔ فرانس میں 4، اسپین میں 2 اور آسٹریلیا میں بھی دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سویڈن میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 52 اور ناروے میں 56 ہو گئی۔کورونا وائرس دنیا کے 84 ملکوں تک پھیل گیا ہے اور دنیا بھر میں مجموعی طور پر 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد 95 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ 51 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں