چمن:کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں پاک افغان بارڈر کو مزید ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا۔افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے چمن میں پاک افغان بارڈر کو ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر کو مزید ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے جس کے بعد آج آٹھویں روز بھی بارڈر بند ہے۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے اور سرحد سے آنے والوں کی اسکریننگ بھی جاری ہے۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پاک افغان سرحد پر 15 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جاچکی ہے اور سرحد کھلنے کے بعد اسکریننگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ادھر چیمبر آف کامرس کا کہنا ہےکہ سرحد کی مزید بندش سے مسلسل نقصان ہورہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments