جیو ٹی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’الف‘ کی آخری قسط نے تمام لوگوں کے دل جیت لیے۔روحانی اور رومانوی ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں حمزہ علی عباسی اور سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اس کی پہلی قسط 5 اکتوبر 2019 کو نشر کی گئی تھی۔بعد ازاں ڈرامے کی آخری قسط کے بعد مداحوں کی جانب سے ’الف‘ کے بہترین اختتام کو سراہا جا رہا ہے اور سپر ہٹ ڈرامے کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے۔حمزہ نامی صارف نے ’الف‘ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ڈرامہ ایک بہترین مثال ہے کہ اللہ جسے چاہے، جب چاہے عزت سے نوازتا ہے‘۔حسنین قریشی نامی صرف کہتے ہیں کہ ’ایک تاریخی ڈرامہ اختتام کو پہنچا‘، ساتھ ہی حسنین نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ایک خوبصورت سفر اپنے اختتام کو پہنچا‘۔معروف مصنفہ عمیرہ احمد کی جانب سے لکھے جانے والے ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کیا گیا۔حمزہ نے کہا کہ ’الف کا حصہ بننے پر اللہ کا شکر گزار ہوں جس کا مقصد لوگوں کو ان کی زندگیوں پر غور و فکر کرنے اور ان کو اللہ کے قریب ہونے میں مدد فراہم کرنا تھا‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“’الف‘ کی آخری قسط نے سب کے دل جیت لیے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Amazing drama Alif