کورونا: پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ویزا سروس معطل کردی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیشِ نظر امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں ویزا سروسز معطل کر دیں۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سفارتخانےاور قونصل خانوں کی تمام ویزا اپائنٹمنٹس آج سےمعطل کردی گئی ہیں۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ویزا سروس جلد بحال کی جائے گی لیکن اس کی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی جب کہ امریکی شہریوں کےلیے خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 180 سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں تفریحی مقامات، کھیلوں کی سرگرمیاں، اہم ایونٹس، مزارات پر پابندی عائد ہے جب کہ ساتھ ہی تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ملک کے صرف تین ائیرپورٹس سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں