چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متعدد سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور اب وارنر بروس نے فلم ’میٹرکس 4‘ کی شوٹنگ روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری سے ہوا تھا اور برلن میں شوٹنگ مکمل کی جاچکی تھی۔بعدازاں اب فلم ’میٹرکس 4‘ کی شوٹنگ کا آغاز امریکی ریاست سین فرانسسکو میں کیا جانا تھا۔تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کرنے کے بعد فلم کے پروڈکشن ایگزیکیٹو کی جانب سے شوٹنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ’میٹریکس 4‘ کی شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے جب کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments