لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث حفاظتی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاترمیں عوام کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 300 سے زائد ہوگئی ہے جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments