نئی دہلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لئے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ حد درجہ احتیاطی اقدامات کریں۔ انھوں نے اتوار 22 مارچ کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک جنتا کرفیو کا اعلان کیا اور کہاکہ اِس روز ملک بھر کے عوام اپنے گھروں سے باہر نکل کر صرف 5 منٹ کے لئے ان افراد کے ساتھ اظہار یگانگت کریں جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرین کی خدمت کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ بھارت کی مرکزی حکومت نے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو، کویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایاگیا ہے کیوں کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ دشینت سنگھ نے صدر کی جانب سے اہتمام کردہ ناشتے میں ان سے ملاقات کی تھی۔ اس رکن پارلیمنٹ نیکورونا وائرس سے متاثرہ گلوکارہ کنیکا کپور کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق صدر کی جانب سے اہتمام کردہ ناشتے میں 96 ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی۔ کئی اراکین پارلیمان نے خود کو آئیسولیٹ (الگ تھلگ)کر لیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments