قائم مقام نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزکایہ بیان عمرعبداللہ کی رہائی کے بعدسامنے آیا
واشنگٹن ( کے ایم ایس)امریکہ نے بھارتی حکومت سے تمام کشمیری سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیا ء کے بارے میں امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس جی ویلز کا یہ بیان نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی سے رہائی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے ۔عمر عبداللہ اوردیگرسیاسی رہنمائوں کوگزشتہ سال 5 اگست کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے میں فوجی محاصرے کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔
مطالبہ