ایرانی سائنسدان کا بھی کوروناوائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ

تہران ( آن لائن ) حال ہی میں امریکی جیل سے رہائی پانے والے ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے دعو یٰ کیا ہے کہ وہ خلیاتِ ساق (اسٹیم سیلز) استعمال کرتے ہوئے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری ”کووِڈ 19” کی دوا ایجاد کرچکے ہیں۔ایرانی اخبار ”ایران فرنٹ پوسٹ” کے مطابق، ڈاکٹر سلیمانی کا کہنا ہے کہ اب تک کئی ڈاکٹر ان کی بنائی ہوئی دوا کورونا وائرس کے کئی مریضوں کے علاج میں استعمال کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بہت مؤثر پایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو تین مرحلوں میں، تین سے چھ دن تک دی جاتی ہے۔ فی الحال یہ دوا طبّی آزمائشوں (کلینیکل ٹرائلز) کے مرحلے پر ہے۔ ڈاکٹر سلیمانی نے مزید کہا کہ اس دوا کی حتمی منظوری بھی بہت جلد مل جائے گی۔ ان سے پہلے روس بھی کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کرچکا ہے جبکہ امریکا میں ملیریا کی ایک دوا، کووِڈ 19 کے علاج کیلیے منظور کی جاچکی ہے۔
دعویٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں