احسن اونٹو پر بھارتی فوج کے بے رحمانہ تشدد کی مذمت

اسلام آباد: 21 اکتوبر 2021
چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) الطاف حسین وانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے تجربہ کار حقوق کارکن اور چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس مسٹر محمد احسن اونٹو کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

منگل کواسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ، کے آئی آئی آر کے سربراہ نے بھارتی ظلم و بربریت اور عام کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے میں مسٹر انٹو کی بے مثال شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئی ایف جے ایچ آر کے چیئرمین کو ماضی میں کئی بار ان کے انسانی حقوق کی سرگرمیوں کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ وانی نے کہا کہ “وہ اس خطے کی جرات مندانہ اور بہادر آوازوں میں سے ایک ہیں جنہیں صرف عام کشمیریوں کے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ‘یہ سراسر غنڈہ گردی اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے’

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم پر بھارتی مظالم کا موثر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کے آئی آئی آر کے چیئرمین نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیر میں ہر اختلافی آواز کو دبانے پر تلی ہوئی ہے۔ “دھمکی ، تشدد ، حقوق کے محافظوں کی گرفتاریوں اور ان کے خاندانوں کو دہشت زدہ کرنا جیسے اقدام بھارتی حکومت ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہی ہے، تاکہ کشمیر پر مکمل خاموشی اختیار کی جائے اور ان تنقیدی آوازوں کو دبایا جا سکے جو طاقت سے سچ بولنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ مسٹر وانی نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا اپنی خاموشی توڑے اور ماضی اور خطے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارتی حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

یاد رہے کہ مسٹر انٹو کو 19 اکتوبر کو سی آر پی ایف اور پولیس کے اہلکاروں نے بے رحمی سے مارا پیٹا۔ وہ اس وقت ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد کے واٹر گام گاؤں کے نجی دورے پر تھے۔ وہ کشمیر میں بھارت کے گھٹیا اور تباہ کن کردار کو بے نقاب کرنے میں جو کردار ادا کر رہے ہیں اس پر وہ زیربحث ہیں۔ ان کی تنظیم  انسانی حقوق کے طریقہ کار میں باقاعدہ معاون ہے خاص طور پر یونیورسل متواتر جائزوں کو متوازی رپورٹس بھیجتی ہے۔

اس سے قبل ، انٹو کو نامعلوم نمبروں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں ، خاص طور پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 48 ویں سیشن کے سائیڈ لائن ایونٹ کے طور پر آن لائن ویبینار میں شرکت کے بعد انہیں کئی مرتبہ دھمکایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں