مارچ 2020 سے بند کرتارپور راہداری 19 نومبر کو دوبارہ کھلے گی

بھارت کا 19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت نے کورونا کو بنیاد بنا کر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کردی تھی جسے بالآخر19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔ بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی کرتار پور راہداری کھولنے کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔باباگرو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر بھارتی سکھوں کے لیے کرتار پور راہداری کھولی جا رہی ہے ۔بھارت نے کورونا کو بنیاد بنا کر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کردی تھی۔

بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات 17سے 26 نومبر تک جاری رہیں گی۔ بھارت، امریکا، برطانیہ، افغانستان، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے یاتری شریک ہوں گے۔افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعے یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے یاتری کل واہگہ بارڈر کے راستے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں