مصر میں سیلاب کے بعد بچھوؤں کا حملہ، 3ہلاک، 500 زخمی

مصر میں سیلاب کے بعد بچھوؤں کی بہتات، کاٹنے سے 500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مصر میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بچھووں کو رہائشی علاقوں تک پہنچا دیا۔ جن کے کاٹنے سے 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ دریائے نیل کے پاس جمعے کو شدید بارشوں کا کے بعد پیش آیا۔ جب گرد چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے لگیں اور سیلابی ریلوں نے بچھوؤں کو ان کے بلوں سے نکال کر دوردراز علاقوں تک پہنچادیا۔

رپورٹ کے مطابق طبی مراکز میں بچھو زہر کا تریاق یعنی اینٹی وینم کی بڑی خوراکیں پہنچائی گئی ہیں۔ جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیابان، سبزے اور درختوں کے قریب نہ جائیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

حکام کے مطابق شدید بارشوں اور تیز ہواوں کے باعث مختلف حادثات میں تین افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ مصر میں موٹی دم والا بچھو عام پایا جاتا ہے جو انتہائی مہلک زہر رکھتا ہے۔ بچھو کے کاٹنے کی صورت میں شدید جلن، جسم میں درد، چکر اور سانس میں دقت جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر موت واقع بھی ہوسکتی ہے۔مصر میں کسی بھی علامت سے قبل ہی بچھوکے ڈنک کے شکار لوگوں کو اینٹی وینم ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں