آسٹریلیا اور پاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد

آسٹریلیا اور پاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے فنکاروں اور طلبا کے تعاون سے دو پبلک بسوں پر آسٹریلوی اور پاکستانی فن پاروں کی نمائش کی۔ بسیں پورے پاکستان میں سفر کریں گی تاکہ شہری پہیوں پر گھومتی اس آرٹ کی نمائش سے لطف اندوز ہو سکیں۔نمائش کا مقصد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا۔ ٹرانسپورٹ کو دلہن کی طرح سجانے کی روایت دنیا بھر میں پاکستان کی منفرد شناخت ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستانی اور آسٹریلوی فنکاروں اور طلبا کے تعاون سے دو پبلک بسوں پر آسٹریلوی اور پاکستانی فن پاروں کی نمائش کی۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا پبلک ٹرانسپورٹ کو سجانے کی پاکستان کی خوبصورت روایت کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں خوبصورت ثقافت کے حامل ممالک ہیں۔ جن کے درمیان بہت سے روابط مشترک ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میچ کے حوالے سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی جو بھی جیتا دونوں کی جیت ہو گی۔

آسٹریلیا اور پاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے فنکاروں اور طلبا کے تعاون سے دو پبلک بسوں پر آسٹریلوی اور پاکستانی فن پاروں کی نمائش کی۔ بسیں پورے پاکستان میں سفر کریں گی تاکہ شہری پہیوں پر گھومتی اس آرٹ کی نمائش سے لطف اندوز ہو سکیں۔نمائش کا مقصد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا۔ ٹرانسپورٹ کو دلہن کی طرح سجانے کی روایت دنیا بھر میں پاکستان کی منفرد شناخت ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا پبلک ٹرانسپورٹ کو سجانے کی پاکستان کی خوبصورت روایت کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں خوبصورت ثقافت کے حامل ممالک ہیں۔ جن کے درمیان بہت سے روابط مشترک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں