بھارت میں سیلاب ،17 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ

بھارت میں سیلاب ،17 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ
بھارت میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں کے نتیجے میں کم ازکم سترہ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش کے مختلف اضلا ع میں جمعرات سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پانچ اضلاع شدید سیلابی ریلوں کے زد میں آگئے ہیں۔حکام کے مطابق ان سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر تین بسیں بہہ گئیں ہیں۔ بس میں سوار 12افراد ہلاک ہو گئے اور کچھ مسافر لاپتہ ہیں۔ جبکہ متعدد افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔ ایک عمارت گرنے سے بھی تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔ ملبے تلے دبے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ڈیزاسٹر ریلیف فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈیموں اور ٹینکوں میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق جنوبی بھارت میں ہونے والی بارشیں غیر متوقع اور غیر معمولی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارشیں متواتراور شدید ہونے سے مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں موسموں میں شدت آ رہی ہے اور ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ ماحولیاتی تبدلیاں ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں