امریکہ میں پہلی خاتون صدر لیکن صرف 85 منٹ کیلئے

امریکہ میں پہلی خاتون صدر لیکن صرف 85 منٹ کیلئے
واشنگٹن: امریکہ میں پہلی خاتون صدر بن گئیں لیکن وہ اس عہدے پر صرف 85 منٹ ہی رہ سکیں۔

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا لیکن صدارت کا عہدہ ان کے پاس صرف 85 منٹ تک ہی رہ سکا۔امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی صدر جوبائیڈن کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کے دوران صدارت کے اختیارات دیے گئے تھے اور یہ اختیار امریکی صدر جوبائیڈن نے خود دیے کیونکہ انہیں ٹیسٹ کے دوران بے ہوش ہونا پڑا تھا۔

صدر جوبائیڈن کو طبی معائنے اور کولونو اسکوپی کے لیے اسپتال میں بے ہوش کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے آپریشن سے قبل تمام اختیارات نائب صدر کملا ہیرس کو سونپ دیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں