دنیا کا پہلا پانی میں تیرتا ہوا صنعتی شہر، جدید طرز تعمیر کا شاہکار
ریاض: سعودی عرب میں فلوٹنگ نیوم انڈسٹریل سٹی(اوکساگون) تعمیر ہونے جارہا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں یہ دنیا کا پہلا پانی پر کھڑا رہنے والا صنعتی شہر ہوگا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اوکساگون کی تعمیر کے اعلان کے بعد اس منفرد منصوبے کی خصوصیات کے بارے میں سوالات کیے جارہے ہیں، نیوم انڈسٹریل سٹی نیوم شہر کے جنوبی حصے میں قائم کیا جائے گا، یہ ایک طرح کا لاجسٹک سروسز سینٹر بھی ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوم انڈسٹریل سٹی کا ڈیزائن منفرد ہے اور یہ ماحول دوست صنعتی شہر ہوگا، اسے دنیا بھر میں سب سے پہلے تیرتے صنعتی شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔یہ شہر ترقی کا ہدف سمندر کے ذریعے حاصل کرے گا، سال 2022 کے آغاز سے سرمایہ کار اوکساگون کا رخ کریں گے، نیوم انڈسٹریل سٹی دی لائن سٹی کے فلسفے اور تصور کے مطابق قائم کیا جائے گا۔
اوکساگون نہر سویز کے قریب بحیرہ احمر میں قائم کیا جارہا ہے، جو محل وقوع کے حساب سے بھی اپنی مثال آپ ہوگا، نہر سویز سے عالمی تجارت کا تیرہ فیصد حصہ گزرتا ہے، اس منصوبہ کے تحت فلوٹنگ نیوم انڈسٹریل سٹی کو بھرپور فوائد حاصل کرنے کا موقع بھی میسر آئے گا۔نیوم انڈسٹریل سٹی دنیا بھر میں بندرگاہوں اوردرآمدات کے حوالے سے جامع ماحول دوست نظام کی بنیاد پر قائم کیا جائے گا، اس شہر میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔