سوئیڈش قوم کتنی تہذیب یافتہ ہے؟
باتھ روم کا دروازہ بھی الگ– وہ 9 تصاویر جو ظاہر کرتی ہیں کہ سوئیڈش قوم کتنی تہذیب یافتہ ہے؟
سوئیڈن ایک ایسا ملک ہے جو نہ صرف ایک بھرپور تاریخ رکھتا ہے بلکہ اپنے نظم و ضبط اور امن کے حوالے سے بھی بہت مشہور ہے- یہاں ہر چیز سوچی سمجھی ہے جو کہ نہ صرف لوگوں بلکہ مچھلیوں اور درختوں کے لئے بھی آرام سے زندگی گزارنے کے مقصد کیلئے تخلیق کی گئی ہے۔
سوئیڈن کی سڑکوں کے اطراف میں ایسے انتباہی بورڈ نصب ہوتے ہیں جو ڈرائیورز کو متنبہ کرتے ہیں کہ آپ کا سامنا پیدل چلنے والے ایسے افراد سے ہوسکتا ہے جو موبائل میں گم ہوں-
سوئیڈن میں فرنیچر شوروم میں بچوں کے لیے باتھ روم کے ایسے دروازے بھی موجود ہوتے ہیں جو سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں-
سویڈن کے نیشنل پارک کی انتظامیہ نے ان درختوں کو کاٹنے سے انکار کردیا تھا جو پل کی راہ میں تھے، لہٰذا پیدل چلنے والے ان کے آس پاس چل سکتے ہیں۔
ایک دلچسپ چیز یہ بھی ہے کہ سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں آپ کو ایسی عمارات بھی دکھائی دیں گی جن کی چھت کے اوپر دوبارہ علیحدہ عمارات تعمیر کی گئی ہوتی ہیں-
سویڈن میں ٹرین اسٹیشن پر باتھ روم کے ایل ای ڈی ہینڈلز نصب ہوتے ہیں جو کہ ان کے خالی ہونے یا استعمال کیے جانے کے قابل ہونے کی بنیاد پر رنگ بدلتے ہیں۔
سویڈش میوزیم میں ان کے پاس ایسے بینچ موجود ہیں جو آپ کے فون کو وائرلیس چارج کرتے ہیں اور ساتھ ہی مفت وائی فائی کی سہولت بھی دیتے ہیں۔
سویڈن میں، جب درختوں کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ میسج کر کے اپنی ضرورت سے متعلق آگاہ کرسکتے ہیں- درحقیقت ان درختوں میں نمی بتانے والے سینسر نصب ہوتے ہیں۔
یہ Brunkeberg نامی سرنگ ہے جو کہ سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں تعمیر ہے اور چٹان کو کاٹ کر بنائی گئی ہے- 758 فٹ لمبی یہ سرنگ سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو مختصر راستہ فراہم کرتی ہے-
اگر کسی بھی تصویر میں سویڈش ثقافت کی کہانی سنائی جاسکتی ہے تو وہ یہ ہے جس میں شہریوں کو بس کا انتظار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو بالکل ایک طریقے سے کھڑے ہیں۔