متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

متحدہ عرب امارات میں دسمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جس کے تحت تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم پرائس کمیٹی کےمطابق دسمبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.80 درہم سے کم کرکے 2.77 درہم کی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کرکے 2.66 درہم فی لیٹر کی گئی ہے۔

ای پلس 91 پیٹرول 2.61 درہم کی بجائے 2.58 درہم فی لیٹر پر دستیاب ہوگا ۔ ڈیزل 2.81 درہم فی لیٹر کی بجائے 2.77 درہم فی لیٹر ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں