لمبی ناک

دنیا میں سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ ترک شہری کے نام

ترکی کے مہمت اوزیوریک نے سب سے لمبی ناک کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی مہمت کی 3.46 انچ لمبی ناک کو دنیا میں سب سے لمبی انسانی ناک تسلیم کرلیا ہے۔

اپنی غیرمعمولی لمبی ناک کی وجہ سے مہمت کو اکثر مذاق کا نشانہ بننا پڑتا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں سونگھنے کی حس بھی دوسروں کے مقابلے میں ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔

مہمت کو ’’دنیا میں سب سے لمبی ناک‘‘ والا انسان قرار دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ 1770 کے عشرے عیسوی میں سرکس کے ایک برطانوی بازی گر تھامس ویڈرز کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کی ناک 7.5 انچ لمبی تھی مگر اس دعوے کی تصدیق کسی بھی معتبر ذریعے سے نہیں ہوتی

پھر ایک دن وہ بھی آیا کہ انہوں نے اپنی اسی خامی کو عالمی ریکارڈ کے طور پر منوانے کا فیصلہ کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے مہمت سے رابطہ کیا اور ماہرین کی مدد سے ان کی ناک کی درست لمبائی معلوم بھی کروائی، جس سے پتا چلا کہ ان کی ناک 3.46 اِنچ (8.79 سینٹی میٹر) لمبی ہے۔
لمبی ناک

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے مہمت سے رابطہ کیا اور ماہرین کی مدد سے ان کی ناک کی درست لمبائی معلوم بھی کروائی، جس سے پتا چلا کہ ان کی ناک 3.46 اِنچ (8.79 سینٹی میٹر) لمبی ہے۔

اب تک مصدقہ طور پر کسی بھی انسان کی ناک اتنی لمبی نہیں تھی۔

مہمت کو ’’دنیا میں سب سے لمبی ناک‘‘ والا انسان قرار دیتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ 1770 کے عشرے عیسوی میں سرکس کے ایک برطانوی بازی گر تھامس ویڈرز کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کی ناک 7.5 انچ لمبی تھی مگر اس دعوے کی تصدیق کسی بھی معتبر ذریعے سے نہیں ہوتی

مہمت اوزیوریک یہ ریکارڈ ملنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کی لمبی ناک نے ساری دنیا کے سامنے ان کی ناک اونچی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں