کترینہ

کترینہ وکی کی شادی سےمتعلق فوٹوگرافرکی شرارت کی پوسٹ وائرل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی سے قبل ہی عروسی لباس میں ایڈٹ شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

بھارتی فوٹوگرافر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کترینہ اور وکی کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں کو عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں کترینہ گلابی رنگ کا عروسی لباس پہنے ہوئے ہیں جب کہ وکی کو کترینہ کے لہنگے سے ہم رنگ شیروانی اور دوپٹہ ڈالے ان کے پہلو میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں بالی وڈ شخصیات کی تصاویر دو مختلف مواقع کی ہیں جنہیں ایڈیٹ کرتے ہوئے ایک ساتھ دکھایا گیا ہے ۔

بھارتی فوٹوگرافر نے تصویر کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا کہ کترینہ وکی کی شادی میں مہمانوں کو موبائل لا نے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کسی دماغ نے اچھی ٹرکس کے ساتھ ان تصاویر کو ایڈیٹ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے دعوؤں کے مطابق کترینہ وکی کی شادی رواں ہفتے راجستھان میں ہوگی جب کہ سنگیت مہندی اور شادی کی تقریبات کا انعقاد 7 سے 9 دسمبر کے درمیان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں