طالبان

طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے

امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مل کر افغانستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ براہ راست امداد کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ انسانی ہمدردی اور امداد کے لیے پاکستانی حکومت بھی افغانستان کے لیے پریشان ہے۔ صدر جو بائیڈن کے میشر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پاکستان امریکا سے تعاون کا خواہش مند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے طالبان اورحقانی نیٹ ورک سے تعلقات پر واضح طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اس بنیاد پر پاکستان کا افغانستان میں کیسا کردار رہا اس حوالے سے بھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں