متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سنیما سینسر شپ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای نے ملک میں سنیما گھروں میں فلموں کی نمائش کیلئے سینسر شپ ختم کرتے ہوئے +21 ریٹنگ متعارف کرا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آفس نے سنیما میں فلموں کی نمائش کیلئے +21 کیٹیگری متعارف کرادی ہے جس کے بعد سینما گھروں میں 21 سال سے زائد عمر افراد فلم کا انٹرنیشنل ورژن دیکھ سکیں گے۔
The Media Regulatory Office announced the inscribed of the 21+ for the age classification categories for cinema films. pic.twitter.com/NO5WxZveZy
— مجلس الإمارات للإعلام (@uaemediacouncil) December 19, 2021
تاہم سنیما گھروں میں داخلے کے موقع پر 21 سال عمر کی درجہ بندی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور عمر کی تصدیق کے بعد ہی مخصوص فلموں میں 21 سال یا اس سے زائد عمر فلم بینوں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں عوام کیلئے فلم کا انٹرنیشنل ورژن سنیما گھروں میں سنسر کرکے پیش کیا جاتا تھا۔