حجاب

حجاب اور قریبی رشتہ دار مرد کے بغیرخواتین کا سفر ممنوع

افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کا کسی قريبی رشتہ دارمرد اور حجاب کے بغير لمبا سفر ممنوع قرار دے ديا۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری کردی ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طویل سفر کرنے والی خواتین کو کسی مرد کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا نہ کی جائے۔ البتہ قریبی سفر کرنے والی خواتین پر پابندی لاگو نہیں۔

افغانستان کی وزارت امر بالمعروف نہی عن المنکر کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ حجاب کے بغیر عورتوں کو گاڑیوں پر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

تازہ حکم کے بارے ميں بات کرتے ہوئے وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے بتايا کہ تنہا سفر کرنے والے خواتين اگر خاندان کے کسی رکن يا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انہيں 45 میل سے زيادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہيں۔ مرد کے بارے ميں کہا گيا ہے کہ اس کا قريبی رشتہ دارہونا لازمی ہے۔

وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے واضح کيا کہ سفر کرنے والی خواتين کے ليے بھی حجاب اب لازمی ہے۔ یاد رہے کہ چند ہفتوں قبل لوگوں سے يہ بھی کہا گيا تھا کہ وہ گاڑيوں ميں موسيقی نہ چلائيں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی وزارت نے ٹيلی وژن چينلز کو ايسے ڈرامے نشر کرنے سے روک ديا تھا جن ميں عورتيں کردار ادا کرتی دکھائی ديں۔ خواتين صحافيوں کو خبريں پڑھتے وقت حجاب کرنے کا حکم بھی اسی وزارت کی جانب سے ديا گيا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں