نریندر

نریندر مودی کو ٹوئٹ میں ٹیگ کرنا 9 لاکھ کا پڑا: کپل شرما

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کرنا اور انہیں ٹیگ کرنا 9 لاکھ کا پڑا تھا۔

کپل شرما نے نیٹ فلیکس پر اپنے آنے والے شو I’m Not Done Yet کا کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے نریندر مودی کو کی گئی ٹوئٹ کی کہانی سنائی۔

بھارتی کامیڈین نے بتایا، کہ وہ اکثر نشے کی حالت میں ٹوئٹ کر دیتے ہیں، جس کے بارے میں خبریں بن جاتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 2016 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے رات گئے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی وزیراعظم کو ٹیگ کر دیا۔

لیکن وہ اس ٹوئٹ کے فورا بعد مالدیپ بھاگ گئے، اور وہاں کئی 8،9 دن قیام کیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے ہوٹل انتظامیہ سے کہا کہ مجھے ایسا کمرہ چاہیے جہاں کوئی انٹرنیٹ نہ ہو، تا کہ وہ ان سب سے بھاگ سکیں۔

کپل شرما نے کہا کہ لیکن اس کا خرچہ انہیں لاکھوں میں پڑ گیا جتنا ان کی زندگی بھر کی تعلیم میں نہیں لگا ہو گا۔ کپل شرما نے ٹوئٹر سے بھی شکایت کی، انہیں ایسا فیچر متعارف کرانا چاہیے جس میں صارفین کو بتایا جائے کہ یہ ٹوئٹ نشے کی حالت میں کی گئی ہے اس لیے زیادہ سنجیدہ نہ لیا جائے۔

یاد رہے 2016 میں کپل شرما نے ایک ٹوئٹ کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال 15 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کرتے ہیں، لیکن انہیں پھر بھی اپنا آفس بنوانے کے لیے ممبئی کے میونسپل آفس کو 5 لاکھ رشوت دینی ہو گی، اس کے ساتھ ہی کپل نے ایک اور ٹوئٹ کی اور نرندر مودی سے پوچھا کہ کیا یہی ہیں آپ کے اچھے دن؟

اپنا تبصرہ بھیجیں