پورٹ

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں مسلح گروہ نے2 صحافیوں کوزندہ جلاڈالا

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ اوپرنس میں مسلح گروہ نے 2 صحافیوں کوزندہ جلا دیا۔ جبکہ تیسرا صحافی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

ہیٹی کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے ایک صحافی مقامی ریڈیو سے وابستہ تھا اورعلاقے میں سیکورٹی کی تشویشناک صورتحال پررپورٹ بنانے گیا تھا۔ریڈیو مقتول صحافی کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ریڈیو نے اپنی نشریات معطل کردیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحافیوں کوجلائے جانے کی وجوہات کا فی الحال علم نہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گزشتہ سال ہیٹی کے صدرکوان کی نجی رہائش گاہ میں قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں