کورولش

کورولش عثمان کی نئی اقساط نشر نہ کرنے کی وجوہات سامنےآگئیں

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز عثمان غازی المعروف ‘کورولش عثمان’ کی نئی قسط ہر ہفتے بدھ کے روز نشر کی جاتی ہے۔

گزشتہ بدھ ڈرامے کی قسط نمبر 78 (سیزن 3 کی 14ویں قسط) نشر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ناظرین خاصے پریشان تھے تاہم یہ قسط آئندہ بدھ یعنی 12 جنوری کو بھی نشر نہیں کی جائے گی۔ اقساط نشر نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کورولش عثمان کا سیٹ کورونا وبا کی لپیٹ میں آگیا ہے اور پروڈکشنhttps://urdu.geo.tv/latest/274273- کے کچھ افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی وجہ سے ڈرامے کی نئی قسط نشر نہیں کی جارہی۔

پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان کے مطابق کچھ لوگوں میں کووڈ کی تشخیص کے بعد اداکاروں کے تحفظ کے لیے عکسبندی کو روک دیا گیا ہے، ناصرف کورولش عثمان بلکہ ترک ڈرامہ داستان کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ٹوئٹ میں ڈراموں کو نشر کرنے کی نئی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق ڈارامے کی نئی قسط 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جب کہ داستان اس سے ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں