بھارت میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات نے مادہ چیتا کی آخری رسومات کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔
‘کالر والی’ کے نام سے جانی جاتی چیتی کی موت 15 جنوری کو ہوئی تھی۔ ٹوئٹر پر محکمہ جنگلات نے مادہ چیتے کی آخری رسومات کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں ضلع اور جنگلات کے افسران بھی شامل تھے۔
تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی انتہائی عقیدت کے ساتھ ری شئیر کیا، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے مناظر بھارت کے علاوہ کہیں نہیں دیکھنے کو ملیں گے۔
RIP, Queen of Pench. You lived long and majestically. You ruled the food chain and because of you an entire forest was alive. #collarwali
‘Tiger Tiger, burning bright,
In the forests of the night;
What immortal hand or eye,
Could frame thy fearful symmetry?’~ William Blake pic.twitter.com/K3gsF0eWef— Aditi Garg (@AditiGargIAS) January 16, 2022
جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مادہ چیتا کو پینچ کی ملکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے طویل اور شاندار زندگی گزاریاور آپ کی وجہ سے ایک پورا جنگل زندہ تھا، اور ساتھ ہی صارف نے نظم بھی لکھی۔2005 میں پیدا ہونے والی اس چیتی کو 29 بچوں کو جنم دے کر پینچ میں چیتوں کے خاندان کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے، ان 29 بچوں میں سے 25 زندہ ہیں۔پینچ محکمہ جنگلات کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، شیرنی کی لاش کی آخری رسومات نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کی گائیڈ لائنز کے مطابق کی گئیں، اور اس کے کچھ اعضا کو لیباٹری میں مزید تحقیق کے لیے بھیجا گیا ہے۔
2018 تک مدھیہ پردیش کو 526 چیتوں کی آبادی کے ساتھ ملک کی “شیروں کی ریاست” کہا جاتا تھا۔