مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے)کو ہندو یاترویوں کیلئے خصوصی پرواز کو جے پور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
کشمیری میڈیاسروس کے مطابق پی آئی اے نے ہندو یاتریوں کیلئے کل (ہفتہ کو )خصوصی پرواز شیڈول کی تھی جس نے 160ہندو یاتریوں کو لیکر صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا۔تاہم بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز کا اعلان کیا تھا ۔پی آئی اے کی پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناتھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کی ہے۔
اسلام آباد (کے ایم ایس)مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے)کو ہندو یاترویوں کیلئے خصوصی پرواز کو جے پور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔کشمیری میڈیاسروس کے مطابق پی آئی اے نے ہندو یاتریوں کیلئے کل (ہفتہ کو )خصوصی پرواز شیڈول کی تھی جس نے 160ہندو یاتریوں کو لیکر صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا۔
تاہم بھارتی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر کراچی سے جے پور 160 یاتریوں کیلئے پی آئی اے نے خصوصی پرواز کا اعلان کیا تھا ۔پی آئی اے کی پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایئرپورٹ پردوپہر12بجے لینڈ کرناتھا۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کیلئے پرواز کواجازت نہیں دی تھی۔پی آئی اے حکام نے بھارتی حکومت کی جانب سے پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی تصدیق کی ہے۔