24 ونٹر اولمپکس کا میلہ کل سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سجے گا، چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے
ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک شریک ہیں، ان ملکوں کے 2 ہزار 871 اتھلیٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ پندرہ کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ ونٹر مقابلے چار فروری سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔
ونٹر اولمپکس میں ناروے سب سے آگے ہے۔ ناروے نے 132 گولڈ، 125 سلور اور 111 برونز میڈل جیت رکھے ہیں۔ دوسرا نمبر امریکا کا ہے جس نے 105 گولڈ، 112 سلور اور 88 برونز میڈل اپنے نام کر رکھے ہیں۔ جرمنی کے اتھلیٹس تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 92 گولڈ ، 88 سلور اور 60 برونز میڈل اپنے نام کئے ہیں۔