عالمی ادارہ صحت کہا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں کورونا کیسز میں 19 فیصد کمی ہوئی اور اموات کی تعداد بھی مستحکم رہی۔
ڈبلیو ایچ او نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر کورونا کے ایک کروڑ 60 لاکھ کیسز سامنے آئے اور 75 ہزار اموات ہوئیں۔ مغربی پیسفک وہ واحد خطہ ہے جہا کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔یہاں ہفتہ وار کیسز میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا کیسز میں سب سے زیادہ 37 فیصد کمی ہوئی۔
ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کورونا کیسز روس میں رپورٹ ہوئے۔ روس اور مشرقی یورپ میں حالیہ ہفتوں میں اومی کرون کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی دیگر اقسام الفا، بیٹا اور ڈیلٹا میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے ریکارڈ ہونے والے چار لاکھ کیسز میں سے 98 فیصد اومی کرون کے تھے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی بی اے 2 قسم میں بتددیج اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے زیادہ کیسز جنوبی افریقہ، برطانیہ، ڈنمارک اور دیگر ممالک میں سامنے آئے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دیگر اقسام کے مقابلے میں اومی کرون کی وجہ سے لوگ زیادہ بیمار نہیں ہوتے۔