وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آسٹریا کے چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہا مرکے استقبال کا منتظر ہوں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔
I invited him to visit Pakistan & look forward to receiving him here. Our first concern is how to avert humanitarian crisis in Afghanistan. We would also like to collaborate on developing northern areas tourism & furthering tech collab on model of Pak-Austria Fachhochshule IAST. https://t.co/bFRmm2e2Oi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 19, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کےلیے آسٹریا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے یہ ٹویٹ آسٹریا کے چانسلر کے ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے۔ آسٹریا کے چانسلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے میری حالیہ گفتگو بہترین رہی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نےافغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر انسانی امداد اورملک کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ہم نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔اوراقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔