روسی حملوں کے باعث یوکرینی دارالحکومت میں ہلاکتوں کی تعداد 222 ہو گئی۔
یوکرینی حکومت نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کیف میں روس کی جانب سے حملوں میں اب تک 222 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں 60 شہری شامل ہیں۔ اب تک 4 بچے بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔کیف کے شہری حکام کے مطابق روسی حملوں کے باعث اب تک زخمی ہونے والوں کی تعداد 889 بنتی ہے۔ ان میں 241 شہری شامل ہیں۔روس نے یوکرین کے مغربی شہر لویو پر میزائل برسادیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ روس نے یوکرین کے شہر لویو میں طیاروں کی مرمت کرنے والے ایک پلانٹ پر کروز میزائل فائر کیے جس کی یوکرینی فوج کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے دنیا کی 2 بڑی ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ گئیں ‘ امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگرچین نے یوکرین کے معاملے پرروس کی مدد کی تواس کو نتائج بھگتنا ہوں گے اور سخت پابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا جبکہ چینی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ میں بعض افراد تائیوان میں آزادی پسندقوتوں کو غلط سگنلز دے رہے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہے ‘تائیوان معاملے کو مناسب انداز سے حل نہ کیا گیا تو دونوں ملکوں کے تعلقات پرتباہ کن اثرات ہوں گے۔