چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن بے نقاب کرنے پر نواز شریف سپریم کورٹ کے ججز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی جانب سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف غیرقانونی طریقے سے کمائی جانے والی رقم اور کرپشن بے نقاب کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز پر حملے کر رہے ہیں جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف قوم کے لوٹے گئے اربوں روپے بچانے کے لئے ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ ‘مجھے پتہ تھا کہ فیصلہ میرے خلاف ہی آئے گا، کیونکہ یہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں اور ان کا غصہ فیصلے کے الفاظ کی صورت میں سامنے آگیا ہے’۔
Load/Hide Comments