خواتین کی تعداد مردوں سے بھی زیادہ اس مرض میں مبتلاپائی گئی
پاکستان کی کل آبادی کا 26 فیصد حصہ ذیابیطس کاشکارہے،طبی ماہرین.ملک میں شوگر کا مرض نزلہ زکام سے بھی زیادہ پھیلنے لگا،ایک قومی سروے کے مطابق2016-17 کے دوران ہرچوتھاپاکستانی اس خطرناک مرض کا شکار پایا گیا،خواتین کی تعداد مردوں سے بھی زیادہ اس مرض میں مبتلاپائی گئی ۔پاکستان میں شوگرکامرض اس قدر تیزی سے پھیلنے لگاکہ محققین بھی ڈرکررہ گئے، 2016-17کے دوران کئے گئے سروے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا 26 فیصد حصہ ذیابیطس کاشکارہے۔طبی ماہرین وراثتی طور پر،آلودہ ماحول،ناقص خوراک اور وزرش نہ کرنیکی عادت کوجہاں اس کی وجہ قرار دے رہے ہیں،وہاں پیدائش کے وقت بچے کا وزن، ماں کی ناقص غذا،وقت پر کھانانہ کھانا، ڈبے کا دودھ، فکر معاش اور معاشرتی مسائل بھی شوگرکی وجوہات میں شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق شوگرسے بچاواتنا مشکل بھی نہیں،زیادہ وزن والے افرادصرف 7 فیصد وزن کم کرلیں تو اگلے3 سال کیدوران 60 فیصد افرادشوگرسے بچ سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 فیصدافرادایسے ہیںجوشوگرکاشکار ہیں یا ہوسکتے ہیںمگرانہیں اس کا علم ہی نہیں،صاف ستھریماحول،اچھی خوراک اور ورزش کی عادت سے شوگرپرقابو جاسکتا ہے
Load/Hide Comments