چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف خوفزدہ ہیں کہ اسحاق ڈار کہیں پہلے کی طرح اپنی زبان نہ کھول دیں۔
عمران خان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں اشتہاری اور اور منی لانڈرنگ کے سنگین جرائم میں ملوث قرار دیا اور کہا کہ نواز شریف ان کے مستعفی ہونے سے خوفزدہ ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیرمین نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح منہ نا کھول دیں۔
ساتھ ہی عمران خان نے وزیر خزانہ پر الزام عائد کرتے ہوئے انہیں منی لانڈرنگ کے سنگین جرائم میں ملوث اور اشتہاری بھی قرار دیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مستعفی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں جس پر ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا۔
Load/Hide Comments