بلیا۔۔۔والدین کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا بیٹا پڑھ لکھ کر بیرون ملک اچھی ملازمت حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے۔ اترپردیش کے بلیا کا ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو امریکہ سے انجینیئرنگ کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہاں کی اچھی نوکری کو ٹھکراکر اپنے گاؤں کی ترقی کیلئے واپس لوٹ آیا ۔ اپنے آبائی گاؤں منیئر کو ترقی یافتہ بنانے کا جنون اس قدر سرچڑھا ہے کہ انجینیئرنگ کی ملازمت چھوڑ کر اب اپنی چچی کو نگر پنچایت کا الیکشن لڑوانے کیلئے گاؤں آگیا ہے۔ کانگریسی لیڈر کے بیٹے اَکرشک تُومر امریکہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے وہاں پر ملازمت کررہے تھے لیکن تومر کے ذہن میں گاؤں اور نگر پنچایت کی ترقی کیلئے کچھ کر گزرنے کا ایسا جذبہ بیدار ہوا کہ وہ امریکہ کی اپنی اعلیٰ درجے کی انجینیئرنگ ملازمت کو چھوڑ کر گاؤں آگیا۔تومر نے انتخابی مہم کی کمان خود سنبھال لی ہے۔وہ نگر پنچایت کی گلیوں میں گھوم گھوم کر گاؤں والوں کی امیدکا نگر پنچایت بنانے کیلئے انہی کے انداز میں ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ تومر کی مقبولیت گاؤں والوں میں بڑھتی جارہی ہے۔ تومر نے کہا کہ ہمیں پیسے کی ضرورت نہیں ، میں ایک انجینیئرہوں اور الیکشن میں جیت کر اپنے گاؤں کو اپنی تکنیکی صلاحیتوں سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتا ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments