وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کو خوشیوں میں بدلنے کیلئے مخلصانہ اقدامات کئے ہیں اور ہماری ٹھوس اقتصادی پالیسیوںکے باعث ملک ترقی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ آج پاکستان پہلے کی نسبت کہیں زیادہ محفوظ، پرامن ، خوشحال اور روشن ہے‘ ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی لےکن ہم نے دھرنوں اور لاک ڈاﺅن کے باوجود ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔ میگامنصوبوں کو شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور ہماری حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ آئندہ الیکشن بھی کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ منتخب نمائندوں سے گفتگو میں کہاکہ ملک کی تاریخ مسلم لیگ (ن) کی خدمت کی سیاست کی گواہ ہے اور ہم نے ملکی و بین الاقوامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں۔ آج ان پالیسیوں کے مثبت نتائج قوم کے سامنے ہیں‘ ٹھوس پالیسیوں کے باعث ملک بہتری کی جانب رواں دواں ہے‘ ملک میں امن قائم ہوا ہے اور روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت ملک کو درپیش حقیقی مسائل کے حل کےلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ ہماری مخلصانہ کاوشوں کے باعث توانائی بحران اور دہشت گردی جیسے چیلنجز پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور آج ملک مےں لوڈ شےڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ دہشت گردی کے ناسور کا بھی بہت حد تک خاتمہ کردےاگےا ہے۔ ہمارے دورمےں خوشحال، ترقی یافتہ ، روشن اور پرامن پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ محنت، امانت، صداقت اور دیانت کو شعار بناتے ہوئے ترقی کے سفر کو آگے بڑھارہے ہےں‘ بے بنیاد الزامات لگانے والوںکوعوامی خدمت سے کوئی سروکار نہےں‘ جھوٹ کی منفی سےاست عوام مےں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اوران شکست خوردہ عناصر نے ملک وقوم کے روشن مستقبل کو کھوٹا کرنے کی کوئی کسر نہےں چھوڑی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) حامد علی مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments