لندن….. اچھی نیند ایک نعمت ہے جس سے لطف اندوزہونے کیلئے لوگ طرح طرح کی دوائیں بھی استعمال کرتے ہیں اور دوسری حکمت عملیوں پر بھی کاربند رہتے ہیں۔کچھ لوگ اچھی نیند کے لئے سونے سے قبل بھیڑیں گننے کا شغل جاری رکھتے ہیں جو ایک پرانا نسخہ ہے اور جس کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کتنا کارآمد ہے اورکتنا بیکار۔ تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ اچھی نیند کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے سونے کے کمرے کی کھڑکیاں کھلی رکھیں کیونکہ سائنسی طور پر یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہر وقت گردش میں رہنے والی ہوائیں کاربن ڈائی آکسائڈ کا ارتکاز کم کردیتی ہیں جس کیو جہ سے سونے والے کو فرحت محسوس ہوتی ہے اور وہ گہری نیند میں چلا جاتا ہے۔ اگر کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں تو رات بھر کروٹ بدلنے اورنیند کی جدوجہد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ تحقیقی رپورٹ ہالینڈ کے سائنسدانوں نے درجنوں رضا کاروں سے پوچھ گچھ کے بعد تیار کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments