نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا. اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا اور مذاکراتی عمل پر نواز شریف کو بریفنگ دی. اجلاس میں سابق وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ پر غور کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پنجاب ہاﺅس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر پاکستان مسلم لیگ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال‘ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف‘ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری‘ وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز‘ سینیٹر آصف کرمانی‘ سینیٹر پرویز رشید‘ مائزہ حمید اور وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے شرکت کی۔ اس موقع پر احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا اور مذاکراتی عمل پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں سابق وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں احتساب عدالت میں پیشی اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل اور حکومتی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں