سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اسلام آباددھرنے کا موازنہ لا ل مسجد سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ لال مسجد میں دہشتگرد تھے جنہوں نے پورے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی وہ اسلام آ باد کے دھرنے سے بالکل الگ معاملہ تھا۔
لال مسجد کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا گیا تھا وہ بالکل سہی فیصلہ تھا لیکن لال مسجد کے خلاف ایکشن لینے سے مجھے سیاست میں نقصان ہوا ۔لیکن وہ لوگ جو حقائق کو نہیں جانتے تھے اورمولویوں کے پیچھے لگ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بچوں کو مار دیا عورتوں کو قتل کر دیا یہ لوگ سفید جھوٹ بولتے ہیں ۔اور میڈیا پھر اس جھوٹ کو تقویت دیتا ہے اور وہ جھوٹ لوگوں کے ذہنوں میں بیٹھ جاتا ہے ۔
Load/Hide Comments