کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا اور آئندہ چند روز ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان جب کہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments