ملک بھر میں بجلی کی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم بجلی بحران کی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیں۔نگراں وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں عمران خان کا کہنا تھا کہنگران حکومت کی ذمہ داری ہے قوم کواعتماد میں لے،500ارب گردشی قرض کی رقم سے متعلق درست صورتحال بتائی جائے کیونکہ عوام کا حق ہے انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کوبتایاجائے پاورسیکٹرمیں ناکامی کاذمہ دارکون ہے؟ تاکہ قوم کوپتہ چلے ان کےساتھ کیے گئے وعدے کس قدرپورے ہوئے ہیں، سابق حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کادعویٰ کرتی رہی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت کے خاتمے کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار 600 میگا واٹ تھا ۔
Load/Hide Comments