لاہور: ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونلز میں سماعت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور کے ٹربیونلز نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی اپیلیں خارج کردیں۔
لاہور کے ایپلٹ ٹربیونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کی اپیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھے ہیں۔ ایپلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی اقلیتی امیدواروں کی تمام اپیلیں خارج کردیں، پی ٹی آئی کی جانب سے مہندر سنگھ پال، یوڈسٹر چوہان، ہارون گل، اعجاز مسیح اور پیٹر گل نے ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔اپیل کنندہ کا اپنی درخواستوں میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقلیتی امیدواران کی لسٹ مقررہ وقت کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی اور امیدواروں کی لسٹ نہ ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
اپیل کنندہ نے ایپلٹ ٹربیونل سے اپیل کی تھی کہ لسٹ اب الیکشن کمیشن میں جمع ہوگئی ہے اس لیے عدالت الیکشن میں حصہ لینے کا اہل قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے جائے۔
Load/Hide Comments