اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، کئی علاقوں میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے، واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔
صبح کے وقت جڑواں شہروں میں تیز بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، راولپنڈی میں بادل برسنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 4 سے 5 فٹ ہے۔ شہرمیں اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ جس پر واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ترجمان واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے، جسے نکالنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ بھلوال سمیت مختلف شہروں میں بھی بادل کھلے کر برسے ہیں۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آج سے اتوار تک لاہور، گوجرانوالہ ،اسلام آباد، فیصل آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments