اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا۔اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اختلاف کے بعد اب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے آگئی ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا اپوزیشن لیڈر ہٹاکر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفرالحق کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا ہے اور اس کے لیے باضابطہ درخواست چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دفتر میں جمع کرادی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ راجہ ظفر الحق کی نامزدگی میں جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے حمایت کی ہے۔واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق گزشتہ دور حکومت میں سینیٹ میں قائد ایوان تھے جب کہ اس وقت پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے لیے شہبازشریف کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments